Mustafa Jane Rehmat Pe Lakhon Salam by Najeeb ur Rehman Naz | مصطفیٰ جان رحمت پہ لاکھوں سلام - تضمین

9,850,254
0
Publicado 2021-01-03
مصطفیٰ جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام
شمع بزمِ ہدایت پہ لاکھوں سلام۔

آواز و پیشکش: نجیب الرحمٰن ناز

سلامِ اعلی حضرت تضمین کے ساتھ
سلامِ رضا
امامِ اہلِ سنت امام احمد رضا خان قادری بریلوی

مصطفی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام
شمعِ بزمِ ہدایت پہ لاکھوں سلام

مِہرِ چرخِ نبوت پہ روشن دُرود
گلِ باغِ رسالت پہ لاکھوں سلام

شہرِ یارِ ارم تاج دارِ حرم
نوبہارِ شفاعت پہ لاکھوں سلام

شبِ اسرا کے دولہا پہ دائم دُرود
نوشۂ بزمِ جنّت پہ لاکھوں سلام

صاحبِ رَجعتِ شمس و شقُ القمر
نائبِ دستِ قدرت پہ لاکھوں سلام

جس کے زیرِ لِوا آدم و من سِوا
اس سزائے سیادت پہ لاکھوں سلام

عرش تا فرش ہے جس کے زیرِ نگیں
اُس کی قاہر ریاست پہ لاکھوں سلام

مجھ سے بے کس کی دولت پہ لاکھوں دُرود
مجھ سے بے بس کی قوت پہ لاکھوں سلام

ہم غریبوں کے آقا پہ بے حد دُرود
ہم فقیروں کی ثروت پہ لاکھوں سلام

دُور و نزدیک کے سُننے والے وہ کان
کانِ لعلِ کرامت پہ لاکھوں سلام

جس کے ماتھے شفاعت کا سہرا رہا
اُس جبینِ سعادت پہ لاکھوں سلام

جن کے سجدے کو محرابِ کعبہ جھکی
اُن بھووں کی لطافت پہ لاکھوں سلام

جس طرف اٹھ گئی دم میں دم آ گیا
اُس نگاہِ عنایت پہ لاکھوں سلام

نیچی آنکھوں کی شرم و حیا پر دُرود
اونچی بینی کی رفعت پہ لاکھوں سلام

جس سے تاریک دل جگمگانے لگے
اُس چمک والی رنگت پہ لاکھوں سلام

پتلی پتلی گلِ قُدس کی پتّیاں
اُن لبوں کی نزاکت پہ لاکھوں سلام

وہ دہن جس کی ہر بات وحیِ خدا
چشمۂ علم و حکمت پہ لاکھوں سلام

وہ زباں جس کو سب کُن کی کنجی کہیں
اُس کی نافذ حکومت پہ لاکھوں سلام

جس کی تسکیں سے روتے ہوئے ہنس پڑیں
اُس تبسم کی عادت پہ لاکھوں سلام

ہاتھ جس سمت اُٹھّا غنی کر دیا
موجِ بحرِ سماحت پہ لاکھوں سلام

نُور کے چشمے لہرائیں دریا بہیں
انگلیوں کی کرامت پہ لاکھوں سلام

کُل جہاں مِلک اور جَو کی روٹی غذا
اُس شکم کی قناعت پہ لاکھوں سلام

جس سہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند
اُس دل افروز ساعت پہ لاکھوں سلام

پہلے سجدے پہ روزِ ازل سے دُرود
یادگاریِ اُمّت پہ لاکھوں سلام

اللہ اللہ وہ بچپنے کی پھبَن!
اُس خدا بھاتی صورت پہ لاکھوں سلام

پارہائے صُحف غنچہ ہائے قُدُس
اہلِ بیتِ نبوت پہ لاکھوں سلام

آبِ تطہیر سے جس میں پودے جمے
اُس ریاضِ نجابت پہ لاکھوں سلام

اُس بتولِ جگر پارۂ مصطفی
حجلہ آرائے عِفّت پہ لاکھوں سلام

جس کا آنچل نہ دیکھا مہ و مِہر نے
اُس رِدائے نَزاہت پہ لاکھوں سلام

سیّدہ زاہرہ طیّبہ طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام

جس مسلماں نے دیکھا اُنھیں اک نظر
اُس نظر کی بصارت پہ لاکھوں سلام

جن کے دشمن پہ لعنت ہے اللہ کی
اُن سب اہلِ محبت پہ لاکھوں سلام

باقیِ ساقیانِ شرابِ طہور
زینِ اہلِ عبادت پہ لاکھوں سلام

اور جتنے ہیں شہزادے اُس شاہ کے
اُن سب اہلِ مکانت پہ لاکھوں سلام

اُن کی بالا شرافت پہ اعلا دُردو
اُن کی والا سیادت پہ لاکھوں سلام

شافعی مالک احمد امامِ حنیف
چار باغِ امامت پہ لاکھوں سلام

کاملانِ طریقت پہ کامل دُرود
حاملانِ شریعت پہ لاکھوں سلام

غوثِ اعظم امامُ التقیٰ والنقیٰ
جلوۂ شانِ قدرت پہ لاکھوں سلام

قطبِ ابدال و ارشاد و رُشدالرشاد
مُحییِ دین و ملّت پہ لاکھوں سلام

مردِ خیلِ طریقت پہ بے حد دُرود
فردِ اہلِ حقیقت پہ لاکھوں سلام

جس کی منبر ہوئی گردنِ اولیا
اُس قدم کی کرامت پہ لاکھوں سلام

ایک میرا ہی رحمت میں دعویٰ نہیں
شاہ کی ساری اُمّت پہ لاکھوں سلام

کاش محشر میں جب اُن کی آمد ہو اور
بھیجیں سب اُن کی شوکت پہ لاکھوں سلام

مجھ سے خدمت کے قُدسی کہیں ہاں ! رضاؔ
مصطفی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام
#NajeebNaz
#سلامِ_رضا
#سلام_رضا
#اعلیٰحضرت
#بریلوی
#بریلی
#امام_احمد_رضا
#سلام
#نشید
#مولد_النبي
#میلادالنبی
#میلاد_شریف
#نعت
#نعت_شریف
#یارسول_اللہ
#میلاد


#Salam_e_Raza
#Alahazrat
#ImamAhmadRazaKhan
#NaatSharif
#MadinaSharif
#NaatShareef
#Naat
#MiladSharif
#Mawlid
#SalameRaza
#SalameReza
#Salam_e_Reza
#SalameAlahazrat
#KalameAlahazrat
#Kalam_e_Alahazrat
#Nasheed

#ImamAhmadRazaKhanBarelwi
#Barelwi
#Ahmad_Raza_Khan_Qadri
#Imam_Ahmad_Raza_Khan
#MustafaJaneRahmatPehLakhoonSalam
#MustafaJaneRehmatPehLakhoonSalam
#MustafaJaaneRehmat
#MustafaJaneRehmat
#MustafaJaneRahmat
#MustafaJaneRehmat
#MustafaJan_e_Rehmat
#MustafaJan_e_Rahmat

Mustafa Jane Rehmat
Mustafa Jane Rahmat
Mustafa Jan e Rehmat
Mustafa Jan e Rahmat
Mustafa Jan-e-Rahmat
Mustafa Jan-e-Rehmat

Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan Qadri Barelwi
Najeeb ur Rehman Naz
Alahazrat Imam Ahmad Raza Khan's famous Salam with tazmeen.

Todos los comentarios (21)
  • @78651ali
    اسلام علیکم ۔سبحان اللہ ماشااللہ۔جیسا کلام ویسی ہی پیاری دل موہ لینے والی اور دل نشیں آواز بار بار سننے کے باوجود دل بھرتا ھے نہ۔ دل سے اٹھتا ھو ا آنسوؤں کا طوفا ن ختم ھو تا ھے ۔بےاختیار رقت کے ساتھ لبوں پر درود شریف جاری ھو جاتا ھے ۔صدقے یا رسول اللہ ۔
  • ❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤ سبحان اللہ
  • @AhmadAli-uq5ry
    سبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ
  • @kabeeransari8042
    Mere aaqa mere Moula ki shaan bahoth Azeem hai......subhanallah
  • @saddammadani9234
    Subhan Allah Masha Allah Kya shan h Hmare nabi sallallahu alaihe wasallam ki......
  • @Rajajahanzeeb
    اللہ پاک اپنے فضل کرم اور اس درود پاک کی برکت ہم سب ک دینی دنیاوی مشکلات احسان فرما ۓ ااور ہم سب کے ماں باپ جو اس دنیا فانی سے رخصت ہو گۓ ہیں ان سب کی بحشش اور مغفرت فرمانا اور جنتلفردوس میں علی مکام عطا فرمنا آمین ثمہ آمین
  • @Gkfromstudy
    Maslake Aalahazrat salamat rahe Labbaik ya RasoolAllah
  • سبحان اللہ سبحان اللہ سبحان اللہ
  • Bashak subhan ALLAH Ma Shah Allah AlhamdulilAllah Sadqay YA Rasool ALLAH Sawsm 💞💞💞 Aslaam o Aleyka Ya Rasool Allah Sawsm 💞💞💞 Jazak Allah khair Ameen IN Shah Allah ♥️♥️♥️
  • ماشاءاللہ وتبارک الله❤❤ لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ❤❤ الھم صل على سيدنا مُحمَّــــــــدْ ﷺ وعلی آل سیدنا محمد ﷺ وبارک وسلم❤❤ فداک روحی وابی وامی یارسول اللہﷺ❤❤ یارسول اللہﷺ آپ کے چاہنے والوں کی ہر دم خیر آمین یا رب العالمین
  • Sallallahu alehi wa aalhi wa ahle bethi wa ashbhi Wa azwajhi wa zurriyathi ajmain wabarik wasallam SUBHANALLAH beshak
  • بہت دلنشین اور خوبصورت آواز اور تضمین اعلیٰ حضرت کیا کہنا
  • @yakinalam8240
    سبحان الله ماشاءالله. ..جس نے لکھا ھے یہ پیارا سلام اسکی نورانی تربت پہ لاکھون سلام❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤❤
  • @abidansari4160
    ایک تو اعلیٰ حضرت کا سلام عالیشان اس پر شہزادہ اعلیٰ حضرت حامد رضا کی تضمین سبحان الله بہت خوبصورت
  • Subhan allah Masha allah alhamdolillaha mustafa jaan e rehmat pe lakhon salam
  • @abidansari4160
    اعلیٰ حضرت کے سلام پر اختر رضا کی تضمین سبحان الله